UR
زبان منتخب کریں
AED
کرنسی

ایکسپو 2020 دبئی: کن علاقوں کے کرائے میں اضافہ ہوگا

ایکسپو 2020 دبئی: کن علاقوں کے کرائے  میں اضافہ ہوگا

آئندہ ایکسپو 2020 کے دوران دبئی کے مہنگے اور ساحلی علاقوں میں رہائشی کرایوں میں تقریباً 10 سے 15 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ بیرون ملک اور متحدہ عرب امارات دونوں سے لاکھوں لوگ نصف سال تک دبئی اُمڈے چلے آئیں گے۔

دبئی رئیل اسٹیٹ کے تجزیہ کار اور ایگزیکٹوز ڈاون ٹاون دبئی، سٹی واک اور بلیو واٹرز آئی لینڈ جیسے مہنگے قریبی سپلائی علاقوں کے کرایوں میں اضافہ کی توقع کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نمائش کے دوران کئی ایسی تفریحی تقریبات بھی ہوں گی جو پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی۔ اس کے علاوہ نمائش کے مقام سے ملحقہ علاقوں جیسے کہ دبئی ساؤتھ، دبئی انویسٹمنٹ پارک، جمیرہ گالف کلب وغیرہ میں بھی میگا ایونٹ کے لیے زیادہ رہائشی شرح کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دبئی ایکسپو 2020 ،اکتوبر 2021 سے اپریل 2022 تک لاکھوں سیاحوں کو دبئی لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں