UR
زبان منتخب کریں
AED
کرنسی

خبریں

تلاش
مضمون تلاش کریں۔
  • دبئی رئیل اسٹیٹ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن چکی ہے ، سودے 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

    دبئی رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک بار پھر سب سے زیادہ مقبول رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے طور پرتوجہ کا مرکز بن چکی ہے، جہاں نئے افراد اور سرمایہ کار پرتعیش جائیدادیں خریدنے کے لیے اُمڈے چلے آرہے ہیں۔ 2021 کی پہلی ششماہی کے لیے دبئی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی رپورٹ حال ہی میں جاری کی گئی ہے۔ ایک تجزیاتی رئیل اسٹیٹ بروکریج کمپنی کے مطابق 2021 کی پہلی ششماہی میں، پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں فروخت ہونے والی جائیدادوں کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2019 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دبئی میں سازگار اقتصادی ماحول نے گذشتہ چھے مہینوں کے دوران عرب رئیل اسٹیٹ میں دلچسپی کو بڑھایا ہے اور اسکی بدولت گذشتہ چھ ماہ کے دوران رہائشی املاک میں فعال سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ابتدائی اندزوں کے مطابق، عرب رئیل اسٹیٹ کی قیمتیں کم از کم مزید 2 سال تک بڑھیں گی ۔مریکی فیڈرل ریزرو سسٹم کی رپورٹ کے مطابق...

  • دبئی نے مشکل کو کامیابی میں بدل دیا

    شیخ ہمدان نے اپنی تقریر میں کہا، "تیز اور موثر حکومتی اقدامات، لاگت میں کمی لانے والی کاروباری اصلاحات اور بروقت محرک پیکجز نے معاشی ترقی کو تیز کرنے اور بحران کے دوران دبئی کے لیے کاروباری اور سرمایہ کاروں کی وفاداری بڑھانے میں مدد کی۔" یہ اعلان دبئی اکانومی کے بزنس رجسٹریشن اینڈ لائسنسنگ (BRL) سیکٹر کے زیر اہتمام 2021 کی پہلی ششماہی کامیابی کی رپورٹ میں کیا گیا تھا۔ "کاروباری شعبے کی مضبوط نمو اور ترقی چیلنجوں کو کامیابی میں تبدیل کرنے کی دبئی کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔ دبئی کی حکمران اشرافیہ کے بہت سے ارکان اس بات پر قائل ہیں کہ بحرانی حالات میں اگر مناسب طریقے سے انتظامات کیے جائیں تو یہ کامیابی کے ساتھ ترقی کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شیخ محمد کے نظریہ نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور دبئی کو وباء کے اثرات سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے، بحالی کو تیز...

  • ایکسپو 2020 دبئی: کن علاقوں کے کرائے  میں اضافہ ہوگا

    آئندہ ایکسپو 2020 کے دوران دبئی کے مہنگے اور ساحلی علاقوں میں رہائشی کرایوں میں تقریباً 10 سے 15 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ بیرون ملک اور متحدہ عرب امارات دونوں سے لاکھوں لوگ نصف سال تک دبئی اُمڈے چلے آئیں گے۔ دبئی رئیل اسٹیٹ کے تجزیہ کار اور ایگزیکٹوز ڈاون ٹاون دبئی، سٹی واک اور بلیو واٹرز آئی لینڈ جیسے مہنگے قریبی سپلائی علاقوں کے کرایوں میں اضافہ کی توقع کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نمائش کے دوران کئی ایسی تفریحی تقریبات بھی ہوں گی جو پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی۔ اس کے علاوہ نمائش کے مقام سے ملحقہ علاقوں جیسے کہ دبئی ساؤتھ، دبئی انویسٹمنٹ پارک، جمیرہ گالف کلب وغیرہ میں بھی میگا ایونٹ کے لیے زیادہ رہائشی شرح کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دبئی ایکسپو 2020 ،اکتوبر 2021 سے اپریل 2022 تک لاکھوں سیاحوں کو دبئی لائے گی۔