دبئی کئی سالوں سے سیاحوں اور متحدہ عرب امارات میں زیادہ مستقل منتقلی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے لیے ایک اہم مقام رہا ہے۔ دنیا کے مشہور پرکشش مقامات سے اس کی نزدیکی، ترقی یافتہ انفراسٹرکچر اور پرتعیش ریئل اسٹیٹ کی وسیع اقسام ان ممکنہ کرایہ داروں کے لیے کشش رکھتی ہیں۔ امارات میں کشادہ اسٹوڈیوز سے لے کر منفرد پینٹ ہاؤسز اور ولاز تک مختلف قسم کے مکانات کی مانگ ہے۔
مندرجات:
- اپارٹمنٹ کی کرایہ داری کے لیے مشہور علاقے
- پرتعیش ولاکی کرایہ داری کے لیے بہترین علاقے
- مقام کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
- نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے
- کھیلوں کے شائقین کے لیے
- فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے
- ساحل سمندر سے محبت کرنے والوں کے لیے
- بچوں والے خاندانوں کے لیے
- ریئل اسٹیٹ کرائے پر لینے کے فائدے اور نقصانات
- ہم دبئی میں پرتعیش ریئل اسٹیٹ خریدنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اپارٹمنٹس کی کرایہ داری کے لیے مقبول علاقے
دبئی کے وسطی اضلاع اب بھی ان لوگوں میں سب سے زیادہ مقبول ہیں جو اپنے آرام دہ حالات زندگی کی وجہ سے امارات میں جائیداد کرائے پر لینا چاہتے ہیں۔
اگرچہ کرایوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن پرتعیش گھروں کی مانگ میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آئے ہیں۔
سب سے مشہورعلاقے جہاں آپ پرتعیش اپارٹمنٹس تلاش کرسکتے ہیں، مندرجہ ذیل ہیں:
- دبئی مرینا۔ بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے کرایہ کی اوسط لاگت میں 6.5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ اب آپ 1 بیڈروم کا اپارٹمنٹ 16,607$، 2 بیڈروم 25,592$ اور 3 بیڈروم 36,482 $ میں کرایہ پر لے سکتے ہیں۔
- ڈاون ٹاؤن دبئی۔ یہ علاقہ ایسے کرایہ داروں کے لیے پرکشش ہے جو مہنگے شاپنگ مالز، عمدہ ریستورانوں اور بہت سی دلچسپی کے مقامات کے قریب رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ آپ 1-بیڈ روم کا اپارٹمنٹ 20,963 $ میں، 2 بیڈ روم کا اپارٹمنٹ 32,670$ میں اور 3 بیڈ روم کا اپارٹمنٹ 58,535 $ میں کرائے پر لے سکتے ہیں۔
- پام جمیرہ۔ یہ ایک پرتعیش علاقہ ہے جسے وہ لوگ منتخب کرتے ہیں جو ساحلی کمیونٹی میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ 1 سے 3 بیڈرومز والے پرتعیش اپارٹمنٹ کا کرایہ 29,403 $ سے 44,650 $ تک ہوتا ہے۔
- جمیرہ بیچ ریذیڈنس۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں ساحلوں، مناظر والے پارکوں اور تفریحی مقامات تک رسائی آسان ہے۔ 1سے3 بیڈروم والے اپارٹمنٹس کےاوسط کرائے 20,147$ سے لے کر 33,759$ تک ہیں۔
پرتعیش ولاز کی کرایہ داری کے لیے بہترین مقامات
دبئی کے باوقار علاقے میں ایک پرتعیش، کشادہ ولا خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیےامارات کے مختلف حصوں میں بہترین رہائشی ریئل اسٹیٹ کے انتخابات موجود ہیں:
- جمیرہ۔ ساحل کے ساتھ واقع یہ علاقہ ساحلوں، شاپنگ مالز، مختلف ریستورانوں اور دیگر انفراسٹرکچر کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔ 3 بیڈروم والے پرتعیش ولاز47,100$، چار بیڈرومزوالے 60,985$ اور 5 بیڈرومز والے ولاز86,577$ میں کرایہ کے لیے دستیاب ہیں۔
- البرشہ۔ اس علاقے میں ایک آسان ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ مختلف جائیدادیں موجود ہیں اور یہ مرکزی پرکشش مقامات کے قریب واقع ہے۔ آپ 3-بیڈ روم والا ولا 45,194$ میں، 4 بیڈ روم والا ولا 59,079$ میں اور 5 بیڈ روم والا ولا 84,944$ میں کرایہ پر لے سکتے ہیں۔
- ام سقیم۔ یہ امارات کا ایک ہلچل والا حصہ ہے اور اپنے انتہائی اعلی درجے کے سکولوں اور آسان مقام کی وجہ سے معروف ہے۔ آپ 3 بیڈ رومز والا ایک پرتعیش ولا اوسطاً کرائے پر لے سکتے ہیں جس میں اوسطاً46,283$ میں، 4 بیڈ رومز والا ولا 62,619$ میں اور 5 بیڈ رومز والا ولا 95,017$ میں کرایہ پر لے سکتے ہیں۔
مقام کلیدی حیثیت رکھتا ہے
جب دبئی میں کرایہ داری کی بات آتی ہے تو مقام ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ ایسی کمیونٹی کا انتخاب کرنا جو آپ کے لیے اور آپ کے طرز زندگی کے لیے درست ہو، آپ کے معیار زندگی کو بہت بہتر بنا سکتا ہے۔ بعض اوقات یہ ضروری نہیں ہوتا کہ کام کرنے والے نوجوان افراد کے لیے موزوں چیزیں بچوں والے جوڑوں یا پنشنرز کے لیے بھی موزوں ہوں۔
نوجوان پیشہ ور حضرات کے لیے
کام کرنے اور انفرادی کاروبار والے لوگوں کو کاروباری مراکز، تفریحی مقامات، ریستورانوں، جمز اور سپاز کے نزدیک جدید شہری ماحول میں رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
دبئی کے زیادہ متحرک علاقوں میں رہائش تلاش کرنے والوں کے لیے امارات کے مندرجہ ذیل علاقے بہترین انتخاب ہیں:
- ڈاون ٹاون دبئی؛
- D.I.F.C (دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر – DIFC)
- بزنس بے۔
ان کمیونٹیز میں تیز رفتار اور متحرک طرز زندگی کے لیے دنیا بھر سے خوراک فراہم کرنے والے عمدہ ریستوران، سب سے بڑے شاپنگ مراکز اور دبئی میں سے سے زیادہ مشہور تفریحی مقامات سب کچھ موجود ہیں۔ اور دبئی کے مشہور قابل دید مقامات: برج خلیفہ ٹاور، دبئی مال اور دبئی فاونٹینز کو نہ بھولیں۔
کھیلوں کے شائقین کے لیے
دبئی میں ایسے لوگوں کے لیے کرایہ داری کی متعدد اقسام میسر ہیں جو ایک متحرک طرز زندگی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ زیادہ تر مشہور کمیونٹینز میں چہل قدمی اور دوڑ کے ٹریکس، ٹینس اور باسکٹ بال کورٹس، سوئمنگ پولز، متعدد جمز اور فٹنس سٹوڈیوز جیسی سہولیات موجود ہیں۔ چند کمیونٹیز میں ایوارڈ یافتہ گالف کورسز بھی موجود ہیں۔
متحرک طرز زندگی کو ترجیح دینے والوں کے لیے، پرتعیشن مکانات کی کرایہ داری کے سلسلے میں مندرجہ ذیل مقامات موزوں ہیں:
- جمیرہ گالف اسٹیٹس؛
- موٹر سٹی؛
- دبئی سپورٹس سٹی۔
یہ کمیونٹیزمتعدد آپشنز کے ساتھ چھوٹے اور درمیانے سائز کے کشادہ اپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ پرتعیش ولازاورٹاون ہاوسز کی مختلف اقسام کی وسیع حد پیش کرتی ہیں۔
فطرت پسندوں کے لیے
دبئی کے بارے میں سوچتے ہوئے زیادہ تر لوگوں کے ذہنوں میں پہلی چیز یہ آتی ہے کہ دبئی بلندوبالا عمارتوں پر مشتمل کنکریٹ کا ایک جنگل ہے۔ یہ بالکل درست نہیں ہے؛ شہری زندگی کی گہما گہمی سے دور امارات میں متعدد مختلف نخلستان ہیں۔
سرسبزو شاداب اور خوبصورت بنے پارکس میں رہنے کو ترجیح دینے والوں کے لیے، جائیداد کی کرایہ داری کے اعتبار سے موزوں مخصوص کمیونٹیز مندرجہ ذیل علاقوں میں مل سکتی ہیں:
- جمیرہ آئ لینڈز؛
- جمیرہ گالف اسٹیٹس؛
- عریبین رینچز؛
- دی گرینز۔
یہاں سوئمنگ پولز پر مشتمل پرتعیش ولازاورکشادہ ٹاون ہاوسز کرایہ داری کے لیے دستیاب ہیں۔
ساحل سمندر کو پسند کرنے والوں کے لیے
ان لوگوں کے لیے جو چلچلاتی دھوپ، سمندر اور سنہری ریت کے بغیر نہیں رہ سکتے، دبئی کے ساحلی علاقوں میں کرایہ داری کے لیے ریئل اسٹیٹ کا بہترین انتخاب موجود ہے۔ امارات کے اس حصے میں رہنے کے دوسرے فوائد یہ ہیں کہ یہاں خلیج فارس کا ناقابل فراموش نظارہ مسیر ہے اور آپ کی رہائش کی دہلیز سے ساحل سمندر تک براہ راست راستہ موجود ہے۔
آپ کو پرتعیش مہنگے علاقوں میں کرائے کی جائیدادوں کی سب سے زیادہ اقسام ان علاقوں میں ملیں گی:
- پام جمیرہ؛
- جمیرہ؛
- جمیرہ بیچ ریذیٹنس
ساحلوں سے نزدیکی، تیار شدہ انفراسٹرکچر اور کرایہ کے لیے اپارٹمنٹس اور ولاز کی وسیع اقسام ان بڑی شہری کمیونٹیز کو انتہائی مقبول بناتے ہیں۔
بچوں والے خاندانوں کے لیے
چمک اور گلیمر کے باوجود، دبئی اپنے آرام دہ، جدید طرز زندگی اور اسکولوں، کنڈرگارٹنز، صحت کے مراکز اور بہت سی دیگر سہولیات تک رسائی کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ والدین کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان کے بچے زندگی گذارنے کی بہترین سہولیات کے ساتھ محفوظ ماحول میں پرورش پانے کے قابل ہوں۔
جب نوجوان نسل کی پرورش کے لیے موزوں علاقہ تلاش کرنے کی بات آتی ہے، تو اعلی درجے کی ریئل اسٹیٹ کرایہ پر لینے کے بہترین علاقے مندرجہ ذیل ہیں:
- بر دبئی؛
- ڈیرا؛
- البرشا؛
- جمیرہ؛
- میردف؛
- عریبین رینچز؛
- دی اسپرنگس؛
- دی لیکس؛
- میڈوز؛
- ایمریٹس ہلز۔
ان کمیونٹیز میں آپ پرتعیش اپارٹمنٹس، پرتعیشن ولاز اور ٹاون ہاوسز دونوں کرایہ پر لے سکتے ہیں۔ بچوں کے تعلیمی اداروں اور طبی مراکز کے نزدیک ہونے کے علاوہ، ان کمیونٹیز میں بچوں والے خاندانوں کے آرام و سکون کے لیے متعدد مقامات ، کھیلنے کے مقامات و میدان، قدرتی نظاروں پر مشتمل باغات اور تفریحی پارکس موجود ہیں۔
ریئل اسٹیٹ کی کرایہ داری کے فوائد و نقصانات
دبئی میں بہت سے مقامی اور غیرملکی افراد ہیں جو قیمتی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم ہر ایک نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ امارات میں جائیداد خریدی جائے یا کرایہ پر ہو۔
لہذا، سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے سے قبل انکی مالی حالت کا اندازہ اور تجزیہ کرنے اور انکے قلیل المدت و طویل المدت مقاصد پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ دبئی میں جائیداد کی کرایہ داری سے متعلق یہاں کچھ فوائد و نقصانات بتائے گئے ہیں جو آپ کو اپنی مستقبل کی سرمایہ کاریوں کے متعلق بہتر فیصلہ کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
کرایہ داری کے فوائد:
- آپ کو بہت زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ طویل المدت یا قلیل المدت کرایہ کی ادائیگیاں، اندراجات اور دیگر فیسیں ان رقوم سے بہت کم ہیں جو خریدار کو خریداری کے معاہدے کے تحت لازمی ادا کرنی ہوتی ہیں۔
- یہ ایک عارضی معاہدہ ہے۔ ریئل اسٹیٹ کی کرایہ داری ان لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو کسی جگہ زیادہ عرصہ نہیں رہنا چاہتے۔ مرمتوں اور پراپرٹی ٹیکسوں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ مالک کا کام ہے۔
- نقل و حرکت میں آسانی ہوتی ہے۔ زیادہ تر نوجوان ملازمین کے غیر متوقع شیڈولز ہوتے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں یا دنیا بھر سے ملازمت کی نئی پیشکشیں آ سکتی ہیں لہذا آپ کے لیے اپنا کرایہ داری کا معاہدہ ختم کرکے دوسری جگہ منتقل ہونا آسان ہوتا ہے۔
کرایہ داری کے نقصانات:
- اس میں پابندیاں ہوتی ہیں۔ چونکہ کرایہ دارجائیداد کو عارضی طور پر استعمال کررہا ہے تو اس میں تبدیلی، تعمیر نویا ساخت کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
- بڑھی ہوئی قیمتیں۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران دبئی ریئل اسٹیٹ کی طلب میں اضافے کے نتیجے میں کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سرمایہ کاری کے مواقعوں کے اعتبار سےیہ طویل المدتی رینٹل ہاوسنگ سرمایہ کاریوں کو زیادہ نفع بخش نہیں بناتا۔
- نقصان شدہ نفع۔ جائیداد کے کرایہ جات قلیل المدت سرمایہ کاریوں کے لیے اچھے ہیں تاہم اگر کوئی شخص حساب لگائے کہ کرایہ داری کی مدت پر کتنی رقم خرچ ہوئی ہے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ کرایہ دار کے لیے مستقبل میں کسی مادی اہمیت کی حامل نہ ہونے والی ایک بڑی رقم خرچ کی گئی ہے۔
دبئی میں پرتعیش ریئل اسٹیٹ کی خریداری میں ہم آپکی مدد کریں گے
کیا آپ دبئی میں قیمتی جائیداد کی تلاش میں ہیں؟ اگر ایسا ہے تو دبئی کی پرتعیش جائیداد سے آغاز کریں۔ ہمارے تجربہ کار ماہرین آپ کومثالی مکان تلاش کرنے اور باقاعدہ طریقے سے سرمایہ کاری کرنے میں مدد دیں گے۔